کیا جنت صرف شراب کے پیاسوں اور سیکس کے بھوکوں کے لیے بنائی گئی ہے ؟ نامور پاکستانی صحافی نے ایسی بات کہہ دی کہ پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی
سینئر صحافی مبشر زیدی جو کہ ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان چھوڑ کر امریکہ منتقل ہوچکے ہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں مصروف رہتے ہیں ۔ ٹوئٹر اور فیس بک پر لب کشائی کیلئے وہ ایسے موضوعات کا انتخاب کرتے ہیں جن سے عام لوگ
پہلو بچا کر نکل جاتے ہیں ۔ اپنی ایک تازہ ٹویٹ میں بھی انہوں نے ایسے ہی ایک موضوع کا انتخاب کیا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔مبشر زیدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ ”کیا کسی الہامی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ جنت میں لائبریری ہوگی؟ یا جنت صرف شراب کے پیاسوں اور سیکس کے بھوکوں کے لیے تخلیق کی گئی ہے؟“۔چوہدری محمد اکرم نامی صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مبشر زیدی کو قرآن کریم کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کتابِ ہدایت سے انہیںتسلی بخش جوابات مل جائیں گے۔سینئر صحافی منیر احمد نے مبشر
زیدی کو یکسر نظر انداز کرنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ مبشر زیدی اسلام کا نام لے کر جذبات سے کھیلتا ہے اور لوگوں کو مجبور کرتا ہے کہ اسے گالیاں نکالیں ۔مبشر زیدی کے پہلے ٹویٹ پر بحث جاری تھی کہ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں زکوٰة و عطیات غریبوں کو دینے کا مشورہ د دے دیا اور کہا کہ اگر اپنے ہاتھ سے پیسے غریبوں کو دیے جائیں تو فرقہ پرستی اور انتہا پسندی کی لعنت کا خاتمہ ہوجائے گا۔مبشر زیدی کی جانب سے فرقہ پرستی اور
انتہا پسندی کو لعنت قرار دیا گیا تو غلام احمد نامی ٹوئٹر صارف نے سینئر صحافی کو ہی لعنت قرار دے دیا اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ پتا نہیں کب ان سے جان چھوٹے گی۔مبشر زیدی نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے کچھ سوالات اٹھائے اور اپنے عقائد کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں دین فروش مولویوں کو نہیں مانتا ، کافر کافر کہنے والوں کو نہیں مانتا ، انسانیت سے عاری عبادت گزاروں کو نہیں مانتا ، عقل کے دشمنوں کو نہیں مانتا ‘‘۔(م،ش)