چینی لڑکی کی مردوں کو مفت جنسی عمل کی آفر، چند گھنٹوں میں 3ہزار مرد ہوٹل کے کمرے کے باہر جمع ہوگئے، لیکن پھر کیا ہوا؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔

چین میں ایک دلکش لڑکی نے سوشل میڈیا پر مفت جنسی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کرکے پورے شہر میں ایک طوفان برپا کردیا۔ میل آن لائن کے مطابق 19 سالہ لڑکی مس ژی جنوبی چین کے ایک ہوٹل میں مقیم تھی۔ اس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں آنے والے کسی بھی شخص کو مفت جنسی خدمات فراہم کرے گی جس پر پورے شہر میں ہلچل مچ گئی اور ہزاروں نوجوان ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ لڑکی ہینان جزیرے کے علاقے ہیتانگ بے کے ایک ہوٹل میں مقیم تھی۔ اس نے یکم مارچ کے روز رات 8 بجے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں کہا کہ وہ اپنے کمرے میں پہنچنے والے کسی بھی مرد کو جنسی خدمات مفت فراہم کرے گی اور اس نے اپنے کمرے کا نمبر 6316 بتایا۔ ڈبل ٹری بائی ہلٹن ہوٹل کا کہنا ہے کہ لڑکی اسی سہ پہر تین بجے ہوٹل میں آئی تھی اور وہ کمرہ نمبر 6316 میں ہی ٹھہری تھی۔ رات 8 بجے اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور چند منٹ بعد ہی ہوٹل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی تھی جو کمرہ نمبر 6316 میں جانا چاہ رہے تھے۔ اگلے دو گھنٹوں کے دوران تین ہزار سے زائد مرد ہوٹل کے باہر جمع ہو چکے تھے، جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی مدد سے مس ژی کو ہوٹل سے نکالا۔ اس صورتحال کے باعث لڑکی خود بھی بہت خوفزدہ ہوگئی اوراسے اپنے بچاﺅ کے لئے پولیس کی مدد لینا پڑی۔ اس نے سوشل میڈیا پر دوبارہ ایک پوسٹ کی جس میں اس نے اپنے غیر سنجیدہ فعل پر معافی مانگی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس سے ملنے کے لئے ہوٹل کا رُخ نہ کریں کیونکہ اس نے محض مذاق کیا تھا۔ بعد ازاں اس کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی اور عدالت نے اسے جرمانے اور دو ہفتے قید کی سزا سنا دی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.