آسٹریلیا کے پرخچے اڑانے والے محمد عباس ٹیم میں آنے سے قبل کونسا انتہائی مشقت والا کام کرتے تھے ؟جان کر آپ بھی انہیں کھڑے ہو کر سیلیوٹ کریں گے

پاکستان ٹیم کے نوجوان باول محمد عباس دراصل آسٹریلیا کی ٹیم کیلئے ڈراونا خواب بن گئے ہیں اور انہوں نے آج پر ایک مرتبہ آسٹریلیا کی چار وکٹیں گرا دیں ہیں اور میچ میں پاکستان کی جیت یقینی بن گئی ہے تاہم اب محمد عباس کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئیں ہیں کہ جان کر آپ بھی انہیں کھڑے ہو کر سیلوٹ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد عباس کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے ایک چھوٹے سے گاﺅں سے ہے اور وہ پاکستانی ٹیم میں شمولیت سے قبل اپنے علاقے میں ہی ایک ویلڈنگ کی دکان پر انتہائی مشقت طلب مزدوری کرتے تھے اور فراغت میں اپنے کرکٹ کے شوق کو پورا کرتے اور آگے بڑھنے کے جذبے کے ساتھ محنت کرتے چلے گئے ۔

محمد عباس کا کہناتھا کہ جس وقت وہ سکول میں پڑھتا تھا تب سے ہی وہ کرکٹ کا شوقین ہے اور اپنی پڑھائی کے بعد جب وہ کچہری میں لگ گیا تو تب بھی اس نے کرکٹ نہیں چھوڑی ۔ اسے بچپن سے ہی کرکٹ کا بہت زیادہ جنون ہے اس لیے ہم نے بھی کبھی نہیں روکا اسے ۔ان کا کہناتھا کہ میرے بیٹے کو اللہ نے اس کی محنت کا صلہ دیاہے ۔

محمد عباس کے کلاس فیلو اور بچپن کے دوست کا کہناہے کہ وہ کرکٹ کا اتنا زیادہ شوقین تھا کہ وہ سکول کے گراونڈ میں بھی فارغ وقت میں چکر لگتا تھا اور اپنی پریکٹس کرتا تھا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.