”سلیکشن کمیٹی محمد عامر کو میچ نہیں کھلانا چاہتی تھی اور ان کی جگہ ۔۔۔“ بھارت کیخلاف میچ میں محمد عامر کو کس نے اور کیوں ٹیم میں شامل کیا؟ انکشاف نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیاءکپ 2018ءمیں پاکستان اور بھارت کے دو میچ ہوئے اور دونوں میں ہی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر باﺅلرز بالخصوص محمد عامر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا جو کہنے کو تو پاکستان کے سٹرائیک باﺅلر ہیں مگر وکٹیں لینے میں مکمل طور پر ناکام ہو جاتے ہیں اور پھر دیگر باﺅلرز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پاتے۔
پاکستانی محمد عامر سے بے حد پیار کرتے ہیں مگر بھارت کیخلاف میچ میں کارکردگی پر غصے میں ہیں اوراب یہ انکشاف ہوا ہے کہ سلیکشن کمیٹی محمد عامر کو بھارت کیخلاف میچ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں ہی نہیں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی محمد عامر کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کیخلاف میچ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھی اور جنید خان کو میچ کھلانا چاہتی تھی مگر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنید خان کو ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کرتے ہوئے محمد عامر کو ہی ٹیم میں شامل کر لیا جنہوں نے صرف 5 اوورز میں 41 رنز دیدیئے اور کوئی وکٹ بھی نہ لے سکے۔