محمّد بن سلمان نے دورہ بھارت اور ایشیا کے دوران پاکستان کا مقدمہ لڑا پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب— بڑی خبر آ گئی
وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا پاک، بھارت کشیدگی ختم کرنے میں نمایاں کردارہے، پرنس محمد بن سلمان نے دورہ بھارت اور ایشیا کے دوران پاکستان کا مقدمہ لڑا، پاکستانی قوم ولی عہد کی شکرگزار ہے،پرنس محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کا مسلم امہ کیلئے ویژن ایک ہے،پرنس محمد بن سلمان کا حرم شریف میں توسیع کا پراجیکٹ زائرین اور حاجیوں کیلئے عبادات میں سہولت اور آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنے گا،سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتاہوں، پاکستان میں جو عزت اور محبت ملی بیان نہیں کرسکتا۔جمعرات کو
وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی سے وزارت داخلہ میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔سعودی سفیر نے وزیر داخلہ کو سعودی حکومت کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی زائرین اور پاکستانی ورکرز کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان میں آمد پاکستان، سعودی عرب تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ پرنس محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں 20 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کا اعلان سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ خوشی ہے کہ پرنس محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کا مسلم امہ کیلئے ویژن ایک ہے،پرنس محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن اور غربت کے خاتمہ
جیسے بنیادی مسائل پر ویژن ایک جیسا ہے،سعودی حکومت کا پاک، بھارت کشیدگی ختم کرنے میں نمایاں کردارہے، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،پرنس محمد بن سلمان کا حرم شریف میں توسیع کا پراجیکٹ زائرین اور حاجیوں کیلئے عبادات میں سہولت اور آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنے گا، پرنس محمد بن سلمان نے دورہ بھارت اور ایشیا کے دوران پاکستان کا مقدمہ لڑا، پاکستانی قوم ولی عہد کی شکرگزار ہے۔سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتاہوں، پاکستان میں جو عزت اور محبت ملی بیان نہیں کرسکتا۔