سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کب آ رہے ہیں ؟؟ خوشخبری آ گئی
اماراتی ولی عہد شیخ زید بن سلطان النہیان کے دورہ پاکستان کے بعد خبر آئی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کریں گے جس میں وزار ت خزانہ اور وزرات پٹرولیم نے معاہدوں کا پراسیس مکمل کر لیا ہے، ولی عہد محمد بن
سلمان پاکستان کے ساتھ کئی معاہدے کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا پر تو یہ خبریں چلنا شروع ہوگئیں ہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بہت جلد دورہ پاکستان کریں گے تاہم اس حوالے سے پاکستان کے خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کریں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، اس حوالے سے پہلے بھی یہ خبریں سامنے
آئی تھیں کہ محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس کے لیے وہ جلد از جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ، اس حوالے سے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی حکومت کو خصوصی پیغام بھی بھیجا گیا تھا۔ پیغام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اس عمر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش رکھتا ہے جو کہ تاریخ کی بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ اس حوالے سے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی حکومت سے خصوصی درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جتنی بھی مشکلات ہیں انہیں دور کیا جائے۔