محمد شامی کی اہلیہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے کہا ہے کہ محمد شامی ایک نمبر کا عورت باز آدمی ہے اور یہ کراچی کی لڑکی علیشبا کیساتھ ناصرف فحش گفتگو کرتا رہا ہے بلکہ دبئی میں اسے بلا کر ہوٹل میں بھی ٹھہرا اور گندگی پھیلاتا رہا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین جہان نے کہا کہ محمد شامی کا یہ کہنا ہے کہ سازش کی جا رہی ہے، بالکل غلط ہے کیونکہ میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں اور اس کیساتھ ہی انہوں نے گاڑی سے واٹس ایپ چیٹ پر مشتمل صفحات کا ایک پلندہ نکالا اور صحافیوں کو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی صرف 10 فیصد چیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد شامی 17 کو جنوبی افریقہ سے نکلا اور علیشبا کا بھی ٹکٹ بج کروایا اور دبئی میں اسی لڑکی کے نام پر ہوٹل بک کروا کر اس کے ساتھ ٹھہرا اور جنسی تعلق قائم کیا۔ یہ کیسے رومانس کریں گے اور ملاقات میں کیا کچھ ہو گا؟ سب کچھ پہلے ہی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ علیشبا پاکستانی لڑکی ہے جس کے ساتھ محمد شامی نے دبئی میں گندگی پھیلائی اور پھر واپس آ کر مجھ سے مار پیٹ کرتا رہا۔