”یہ مجھے مارتا ہے اور کراچی کی لڑکی علیشبا کیساتھ باتیں کرتا ہے“ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی کی بیوی پھٹ پڑی، تہلکہ خیز الزامات یہ کون سا کھلاڑی ہے؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے اپنے شوہر پر تہلکہ خیز الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد شامی نے مختلف لڑکیوں کیساتھ تعلقات بنا رکھے ہیں جن میں کراچی کی ایک لڑکی علیشبا بھی شامل ہے جبکہ دو سال سے مجھے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتا چلا آ رہا ہے۔
حسین جہان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ محمد شامی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد واپس آ کر بھی اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ”شامی نے مجھے گالیاں دیں اور مجھے مارنا شروع کر دیا، وہ یہ سب کچھ بہت عرصے سے کر رہا ہے لیکن اب میں نے بہت برداشت کر لیا۔
میں نے اپنی فیملی اور بیٹی کی خاطر خود کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ مجھے ہراساں کرتا رہا اور جب مجھے اس کے کرتوتوں کا پتہ چلا تو سب کچھ ختم ہو گیا۔ میں یہ سب کچھ مزید برداشت نہیں کر سکتی اور میں نے شامی کے خلاف تمام ثبوتوں کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔“
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”میں نے اسے اپنی غلطی سدھارنے کا موقع فراہم کیا لیکن اس نے اپنی تسلیم کرنے کے بجائے مجھ پر اپنا غصہ نکالنا شروع کر دیا اور مجھے دھمکیاں بھی دیں، کہ میں اپنی خیرخواہی کیلئے ہی اپنا منہ بند رکھوں۔“
جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ اس بارے میں پولیس میں شکایت کیوں درج نہیں کروائی تو انہوں نے کہا کہ جنوری کے مہینے میں جب شامی کے گھر والوں کا تشدد بہت بڑھ گیا تو میں نے پولیس سے رابطہ کیا۔
ان کا کہنا تھا ”میں 8 جنوری کو اترپردیش سے واپس کلکتہ آ گئی۔ اس وقت میں کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتی تھی لیکن جادو پور پولیس سٹیشن میں زبانی شکایت کی تھی۔ شامی کہتا تھا اپنی زندگی تباہ نہ کرو۔ اپنی بھلائی کیلئے، اسی طرح اپنی زندگی گزارتی رہو، جیسے گزار رہی ہو۔ اس کے گھر والوں نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔“