مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں عدنان سمیع خان کی اپنی اہلیہ اور بیٹی کی ہمراہ شرکت، ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے رہے
بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کی تقریبات اہتمام پذیر ہوگئیں جس پر تقریبا 10 کروڑ ڈالرز کا خرچہ کیا گیا، شادی میں دنیا کی نامور شخصیات سمیت بالی اداکار و اداکاراؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس شادی کی آخری
رسم مکیش امبانی کے ستائیس منزلہ گھر میں منعقد کی گئی جہاں ایشا امبانی پیا گھر سدھار گئیں۔ شادی کی تقریب کے بعد بڑے پیمانے پر دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بالی وڈ کے ستاروں نے شرکت کی تاہم شادی میں عدنان سمیع خان ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ عدنان سمیع خان کے ساتھ انکی بیٹی مدینہ سمیع خان اور اہلیہ بھی شریک تھیں۔
اس دعوت کے موقع پر وسیع پیمانے پر پکوان بنائے گئے جبکہ لوگوں کی توجہ کا مرکز اس تقریب میں بالی ووڈ سٹارز کی جانب سے لوگوں کو کھانا کھلانے کی ویڈیوز اور تصاویر بنیں ۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے کھانا اپنے ہاتھوں سے کھلانے پر کافی تنقید کی جارہی تھی جبکہ امیتابھ بچن نے بھی اس مہم
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس پر کئی افراد نے ٹویٹر پر افسوس کا بھی اظہار کیا ۔تاہم یہ معاملہ تھما نہیں اور ٹویٹر پر ایک جنگ سی چھڑ گئی اور لوگ اس کے جواب کا بے صبری سے اتنظار کر رہے تھے کہ ستاروں نے ایسا کیوں کیا ۔ معاملہ گرم ہوا تو امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن نے میدان سنبھالا اور صارفین کی کنفیوژن دور کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’یہ ایک روایت ہے جس کا نام سجن گھوٹ ہے جس کے مطابق دلہن کے گھر والے دولہے کے اہل خانہ کو اپنے ہاتھوں سے کھانا پڑوستے ہیں‘‘۔