گھریلو ملازمہ عظمیٰ کے سر پر کیا چیز ماری گئی اور پھر لاش کو کب گندے نالے میں پھینکا گیا؟ مالکن ماہ رخ نے رونگٹے کھڑے کر دینے والا انکشاف کر دیا

گھریلو ملازمہ عظمیٰ کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملزمہ نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے عظمیٰ کے سر پر لوہے کا مگ مارا جس سے ہونے والا زخم بڑھتا چلا گیا اور بالآخر وہ جان کی بازی ہار گئی، پولیس نے مگ بھی برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رخ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ عظمیٰ کے سر پر لوہے کا مگ مارا جس سے شدید زخم ہو گیا لیکن اسے ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر گئی جس کے باعث زخم بڑھتا گیا جس کے باعث اسے اپنی والدہ کے گھر گئی جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ماہ رخ کا کہنا ہے کہ عظمیٰ کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں رکھ کر 15 کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی کہ میری گھریلو ملازمہ چوری کر کے فرار ہو گئی ہے جس کے بعد رات 12 بجے اس کی لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے اور دیگر اہم شواہد بھی حاصل کر لئے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.