اللہ نے روزہ داروں کی سن لی ، ملک کے کن شہروں میں کئی روز موسلا دھار بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات کی دل خوش کر دینے والی پیشگوئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس پر روزہ داروں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ فیصل آباداور سرگودھامیں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلا م آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، اسلام آبادوگردو نوا ح میں بارش سے جل تھل ہو گیا اور شہر اقتدار کا موسم سہانا ہو گیا، ادھر سانگلہ ہل، فیصل آباد، جڑانوالہ، سمندری اور گردونواح میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ، جبکہ اوچ شریف اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، پنڈی بھٹیاں ،چنیوٹ ، سرگودھا کے مختلف حصوں میں بارش جاری ہے،بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،فیصل آبادکے علاقے ڈجکوٹ میں آسمانی بجلی گر
نے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیاجبکہ سرگودھا میں سرگودھا میں شاہ نکڈر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم گوجرانولہ، لاہور،سرگودھا، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، قلات، شہید بینظرآباد، لاڑکانہ، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کےروز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم راولپنڈی،فیصل
آباد، سرگودھا،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان،کوئٹہ، ژوب، قلات، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ہزارہ،سکھر ،شہید بینظرآباد، لاڑکانہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا۔تاہم راولپنڈی،سرگودھا، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔جبکہ لاہور، فیصل آباد،بہاولپور ڈویژن اور اسلام آباد میں بوندا باندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر:راولاکوٹ 23،گڑھی دوپٹہ08،کوٹلی05، مظفرآباد02، پنجاب:مری 10، لیہ 04
، نورپورتھل ، بھکر02،کوٹ ادو 01، خیبرپختونخوا:کاکول02، مالم جبہ، بالاکوٹ01،گلگت بلتستان : گوپس میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔