بائے بائے عمران خان ۔۔۔ ملک میں عام انتخابات کب ہونے جارہے ہیں؟ تمام وزیروں کو تیاری کا حکم جاری کر دیا گیا

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے اراکین کو انتخابات کی تیاری کا حکم دے دیا ہے ، صوبائی وزراء کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ہر ضلع میں کھلی کچہری لگانے کی ہدایات جاری کر دیں

ہیں ۔نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق ہفتے کی رات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سندھ کابینہ کے اجلاس کو غیر رسمی طریقے سے چیئر کیا ، جس میں آصف زرداری نے سندھ کے وزراء سے کہا کہ آج یہ اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی غیر موجودگی میں اس لیے منعقد کیا گیا تا کہ ہر کسی کی دل کی آواز کو جانا جا سکے ، اجلاس کے احتتام پر آصف زرداری کی جانب سے تمام کابینہ کو ہدایات کی گئیں کہ انتخابات کی

تیاریاں کی جائیں ، کیونکہ نیازی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور لگتا یہ ہی ہے کہ ملک بھر میں بہت جلد انتخابات ہونے والے ہیں ، اگلے تین ماہ انتہائی اہم ہیں اور اچانک عوام میں جانا پڑ سکتا ہے ۔ آصف علی زرداری کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایات کی گئیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں ، ان کچہریوں میں ویڈیو لنک کا بھی بندو بست کیا جائے کیونکہ اگر کہیں بلاول بھٹو ، فریال مخدوم یا پھر آصف زرداری خود ضرورت سمجھیں تو وہ بھی عوام کے ساتھ رابطہ کر سکیں ، تمام لوگوں کی یہ ہدایات کی جاتی ہیں کہ وہ ذہن نشین کر لیں کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو

مضبوط بنانا ہے اور انکی بات کو آگے بڑھانا ہے اگر انکی بات نہیں سنی جا رہی تو براہ راست مجھ سے رابطہ کریں لیکن انتخابات کی تیاریاں جاری رکھی جائیں کیونکہ اگر عوام مطمئن ہونگے تو ہی پیپلز پارٹی اقتدار پر براجمان ہوسکتی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.