ملک میں احتجاج اور مظاہرے جاری، پی آئی اے نے ایسا اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
ملک میں جاری احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر پی آئی اے نے وقت پر ایئر پورٹ نہ پہنچنے سے فلائٹ مس کردینے والے مسافروں کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے انتہائی قابل تحسین اعلان کر دیا ہے اور کہاہے کہ ان مسافروں کی بھر پور مدد کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم تمام مسافروں کی پریشانی کو سمجھتے ہیں جس کا انہیں اس وقت سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال کی روشنی میں جو لوگ آج ائیر پورٹ نہیں پہنچ سکے اور انہیں فلائٹ چھوڑنا پڑی، اور وہ مسافر جو اپنی فلائٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ا±ن سے اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔ اس سے قبل پی آئی اے نے مسافروں کو جلد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
پی آئی اے حکام نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو پروازسے پانچ گھنٹے قبل اوراندرون ملک سفر کرنے والوں کو پرواز سے چار گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب رکاوٹوں کے باعث کچھ مقامات پرٹرین سروس بھی متاثر ہے، پشاور سے کراچی آنےوالی خیبرمیل چودہ گھنٹے اور عوامی ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کاشکار ہے۔