اگلے دو ہفتوں کے دوران ملک میں ڈالرز آنے والے
برطانوی آن لائن منی ٹرانسفر کمپنی ورلڈ ریمٹ نے اپنے دستیاب ڈیٹا کے تناظر میں رمضان المبارک کے اگلے دوہفتوں کے دوران پاکستان میں آن لائن ترسیلات زرمیں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
کمپنی کے مطابق سال2018 میں بھی ورلڈ ریمٹ کے لیے عید الفطر سے ایک ہفتہ قبل پاکستانی ترسیلات زر کے اعتبار سے مصروف ترین ہفتہ تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں مالی سال 2019 کے ابتدائی 10 ماہ جولائی تااپریل کے دوران تقریباً 17.9ارب روپے مالیت کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئیں جو سال 2018 کے اسی مدت کی نسبت تقریباً8.5 فیصد زیادہ ہیں۔
کمپنی نے توقع ظاہرکی ہے کہ آئندہ دوہفتوں کے دوران، ترسیلات زر کے اس داخلی بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔