ممتاز قادری کے اہلخانہ کابڑا فیصلہ۔۔۔۔ خادم رضوی کو ایسا سرپرائز دے دیا کہ ساری توجہ ہی ادھر اُدھر ہوگئی
تحریک لبیک پاکستان نے حالیہ انتخابی نتائج کے خلاف چھ اگست کو لاہور میں داتا دربار سے احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جسے ٹی ایل پی کی قیادت کی
باہمی مشاورت کے بعد فیض آباد دھرنے جیسی شکل بھی دی جا سکتی ہے ۔ تحریک لبیک پاکستان دراصل تحریک لبیک یا رسول اللہ کا سیاسی چہرہ ہے ، جو غازی ممتاز قادری شہید کے ایشو پر بنائی گئی تھی اور جب انتخابات میں دھاندلی سے متعلق احتجاج کرنے جارہی ہے تو ممتاز قادری کے والد ملک محمد بشیر اعوان نے حمایت کرنے کی نفی کی اور کہا کہ ’’ ہمارا موقف واضح ، دو ٹوک اور اٹل ہے کہ ہم
کسی بھی جماعت ، گروہ یا شخصیات کے ساتھ ملک کر سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی ہمیں سیاست سے دلچسپی ہے‘‘۔روزنامہ امت کے مطابق ریلی میں شرکت سے متعلق سوال پر ملک بشیر نے بتایاکہ ’’ ہمیں اس ریلی میں شرکت کی دعوت نہیں ملی۔ لیکن اگر کسی نے رابطہ بھی کیا تو معذرت کریں گے۔ ہم نے اپنے ووٹ بھی تحریک لبیک کو دیئے لیکن کسی سیاسی ریلی ، جلسے یا
دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے اور نہ ہی کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ بنیں گے‘‘۔ملک محمد بشیر اعوان نے مزید کہا کہ ’’ جب بھی میری تحریک لبیک کی قیادت سے رابطہ یا ملاقات ہوتی ہے تو میں ان کا احترام کرتا ہوں
اور ان کا شکر گزار ہوں کہ غازی شہید کے والد ہونے کی وجہ سے وہ میرے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور میری گزارشات بڑی توجہ سے سنتے ہیں لیکن سیاسی معاملات تحریک لبیک کے اپنے ہیں۔ ہمارا کسی کی سیاست سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے‘‘۔انہوں نے بتایاکہ قادری شہید کے بیٹے اورمیری پوتے محمد علی قادری اب سیاسی ریلیوں اور اجتماعات میں شریک نہیں ہوں گے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے
کہ اب محمد علی بھی کسی اجتماع میں نہیں جائے گا اور صرف اپنی تعلیم پر توجہ دے گا، اس کے ادھر ادھر جانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ملک محمد بشیر اعوان نے مزید کہا کہ ’’ اگر کوئی سیرت النبی کانفرنس ہوگی یا اس طرح کا دینی پروگرام ہوگا اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ہم سے رابطہ کرے گی تو ضرور جائیں گے۔ کوئی بھی اس طرح کا دینی پروگرام کرے تو وقت ملنے کی صورت
میں ہم ہم حاضر ہیں لیکن سیاسی پروگراموں میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس میدان میں ہماری پسندیا جماعت کون سی ہے ، وہ ہم واضح کر چکے ہیں لیکن تحریک لبیک پاکستان کے سیاسی پروگراموں میں بھی شامل نہیں ہوسکتے۔ وہ جانیں اور ان کے کام جانے۔