”سوال کیوں کیا ؟مونائل بند کرو “مراد علی شاہ کا ووٹر سے ہتک آمیز سلوک ،ویڈیو وائرل

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ پی ایس 80 میں اپنی آبائی گا?ں واہڑمیں انتخابی مہم کیلئے حلقے میں گئے تو ووٹرز نے انہیں گھیر لیا اور شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا،ایک ووٹر نے

کہا کہ میرے والدآپ لوگوں کو ووٹ دیتے دیتے مر گئے لیکن آپ لوگوں نے کچھ نہیں کیا۔مراد علی شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی سنو گے یا نہیں؟،سابق وزیراعلیٰ نے ویڈیو بنانے والے ووٹر کا موبائل چھین لیااور ووٹر کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ سوال کیوں کیا ؟موبائل بند کرو،اس کے بعد مراد علی شاہ حلقے سے چلتے بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.