وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے محکمہ ڈاک نے کمال کردکھایا۔۔ پاکستان پوسٹ کی آمدنی چار ماہ میں ڈبل ہوگئی۔۔

پاکستان پوسٹ نے اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑ کا اضافہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان پوسٹ نے اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑکا اضافہ کرلیا ہے۔ رواں سال پہلے 4 ماہ میں پاکستان پوسٹ کا ریوینو14 ارب ہوگیا جب کہ پچھلے سال اسی عرصے میں ریوینو8 ارب تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو خسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے، پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ ای کامرس کے آغازکے بعد 46000 پارسل سی او ڈی سے پہنچائے گئے، پاکستان پوسٹ نے بزنس بڑھنے پرریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی ہے جب کہ جلد ہی پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کے پراجیکٹ کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.