ڈاکٹروں کی طرف سے مردہ قراردے کر سرد خانے منتقل کیے گئے شخص نے صفائی کرنیوالے کو پکڑ لیا اور پھر۔۔۔
بھارت میں کار حادثے میں مردہ قرار دیکر سرد خانے میں منتقل کیا جانے والا لڑکا ایک روز بعد زندہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمنشو بھردواج ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اسے پہلے دماغی طور پر مردہ قرار دیا اور پھر بعدازاں ڈاکٹرز نے اسے طبی طور پر بھی مردہ قرار دیکر لاش کو سرد خانے میں منتقل کردیا۔سرد خانے منتقل کیے جانے کے ایک روز بعد جب بھارتی شہر ناگپور کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم کے لیے اوزار اٹھائے تو اس نے بھردواج کی نبض میں حرکت دیکھی جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال کے ایک خصوصی وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھردواج نے سرد خانے میں ایک صفائی کرنے والے شخص کو پکڑ کر اپنے زندہ ہونے کا احساس دلایا۔ہیمنشو بھردواج کے گھر والوں نے اپنے پیارے کے زندہ بچ جانے کو ایک معجزہ قرار دیا جبکہ ہسپتال کے باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈاکٹرز کی غفلت کے خلاف احتجاج بھی کیا۔چندورا ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹر گیڈم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مریض کا سانس بھی نہیں آ رہا تھا اور نا ہی بنض میں حرکت تھی تاہم آج اس کے عمل تنفس نے کام کرنا شروع کر دیا۔