مردہ خانے میں رکھی ہوئی لاش چند گھنٹوں بعد زندہ ہوگئی

جنوبی افریقہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی گئی ایک خاتون کی لاش چند گھنٹوں بعد ہی زندہ ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے علاقے گوتینگ میں کار حادثے کے بعد ایک عورت کو جب اسپتال لایاگیا تو طبی عملے نے انہیں مردہ قراردے کر اس خاتون کی لاش اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دی۔ تاہم جب مردہ خانے کا ایک ملازم لاش کو دیکھنے آیاتو اس نے دیکھا کہ لاش کی سانسیں چل رہی ہیں، بعد ازاں خاتون کو وارڈ میں منتقل کرکے اس کا علاج شروع کردیا گیا۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ مردہ قرار دی گئی خاتون میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے۔ دوسری جانب خاتون کے اہلخانہ نےاسپتال سے جواب طلب کیا ہے جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اہلخانہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وہ گہرے صدمے میں ہیں اور جب تک پولیس، طبی عملہ اورمردہ خانے کاعملہ وہاں موجود نہیں ہوتا وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ خاتون ان افراد میں شامل تھیں جو 24 جون کو ایک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے اور اس حادثے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ کسی زندہ شخص کے مردہ قرار دئیے جانے کا پہلا واقعہ نہیں۔ جنوری میں اسپین کی جیل میں ایک قیدی پوسٹ مارٹم سے کچھ ہی دیر پہلے اٹھ کر بیٹھ گیا تھا جب کہ تین ڈاکٹرز اسے مردہ قرار دے چکے تھے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.