عمران خان کے اعلان پر عمل درآمد شروع, حکومت نے ایک یونٹ کتنے کا دینا شروع کیا اور شرائط کیا ہیں ??

پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں کی خواتین میں کم قیمت و سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا آغاز کر دیا‘5 مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ 1200روپے میں ملے گا حکومت کی جانب سے اراکین اسمبلی کے ذمہ یہ کام لگایا جائے گا کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں مرغیاں تقسیم کریں 2016میں شہباز دور میں یہ سیٹ 850روپے میں دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے غریبوں میں سستے داموں مرغیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اسی سلسلے میں 5مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ 1200روپے میں ملے گاحکومت کی جانب سے اراکین اسمبلی کے ذمہ یہ کام لگایا جائے گا کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں مرغیاں تقسیم کریں جبکہ دوسری طرف سوموار کے روز اس سلسلے میں سول ویٹنری ہسپتال علی رضا آباد تحصیل رائیونڈ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور اکرم چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ملحقہ دیہی علاقوں کے رہائشیوں میں 5مرغیاں اور 1مرغے پر مشتمل

پولٹری یونٹس سستے داموں مہیا کئے گئے۔تحصیل رائیونڈ سے متصل دیہاتوں سے بڑی تعداد میں خواتین اور مرد پولٹری یونٹس کی خریداری کے لئے آئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا مقصد دیہی علاقوں کی خواتین میں گھریلو سطح پر صاف ستھری خوراک ،دیسی انڈوں کے استعمال اور مرغبانی کے معاشی پہلوؤں پر شعور اجاگر کرنا ہے۔اکرم چوہدری نے کہا کہ پولٹری یونٹس کی سستے داموں دیہی علاقوں میں عام آدمی کو فراہمی بڑی اہمیت اور معنی رکھتی ہے کیونکہ ایک تو اس سے سردیوں میں کچن کے لئے انڈوں کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے دوسرے گھریلو سطح پر مرغبانی کو فروغ دے کر منافع بھی کمایا جا سکتا ہے۔ یہ منصوبہ کاغذوں تک محدود تھا جسے آج ہم نے حقدار تک پہنچا دیا ہے۔ حمزہ شہباز نے پولٹری

فارم اپنے گھر تک محدود رکھے اور عام آدمی کی فلاح کے برعکس زاتی مفاد کو ترجیح دی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں ہر سال 3000یونٹس کی سستے داموں تقسیم ہو گی جبکہ صرف آج لاہور میں 300یونٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ شہری و دیہی دونوں علاقوں میں لوگ مرغبانی کا شوق رکھتے ہیں۔لائیو سٹاک مرغبانی کے ساتھ ساتھ بطخیں، شتر مرغ، اونٹ اور گائے بھینس پالنے اوران سے استفادہ کرنے کے رجحان کو بھی بڑھاوا دے رہی ہے۔ایسے افراد کو جانوروں کے علاج کے لئے بھی مفت سہولت دی جا رہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.