مرغی کا گوشت اور خوراک مضر صحت ہے یا نہیں؟؟ چیف جسٹس نے اعلان کر دیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ مرغی کا گوشت اور فیڈ مضر صحت نہیں،اب لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس معاملے کو نمٹارہے ہیں لیکن چیکنگ جاری رکھیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پولٹری فیڈ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت عدالتی معاون سے استفسار کیا کہ مرغی کے گوشت کی رپورٹ طلب کی گئی تھی،اس پر ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا کہ مرغی کا گوشت مضر صحت نہیں،بلکہ مرغی کے پنجوں میں جراثیم پائے جاتے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کے شکرگزارہیں آپ نے ہردکان اورسٹورپرجاکررپورٹ تیارکی،خوشی ہے کہ مرغی کا گوشت اورفیڈمضرصحت نہیں۔

عدالتی معاون نے بتایا کہ فیڈ سے متعلق رپورٹ کیلئے تحصیل سطح پرانسپکٹرزتعینات کردیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ازخودنوٹسز پرحل نکلنااچھی بات ہے،اچھی بات ہے ہمارا برائلر مضرصحت نہیں،اب لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس معاملے کو نمٹارہے ہیں لیکن چیکنگ جاری رکھیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.