’مرغی کا گوشت کبھی بھی اپنے فریج کے اوپر والے حصے میں نہ رکھیں کیونکہ اس سے۔۔۔‘ غذائیات کی ماہر نے وہ راز بتادیا جسے جان کر آپ کبھی بھی یہ غلطی نہ کریں گے

مرغی کا گوشت دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کا شمار مقبول ترین گوشت میں ہوتا ہے کیونکہ یہ نسبتاً سستا بھی ہے اور غذائیت سے بھرپور بھی۔ یہ سب باتیں تو بہت اچھی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے

کہ مرغی کے گوشت سے متعلقہ کچھ پہلو بہت حساس ہیں جن کے معاملے میں سخت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے صاف کرنے اور پکانے سے لے کر سٹور کرنے تک ہر مرحلے پر خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس ضمن میں غذائی امور کی ماہر مینی ساچر کہتی ہیں کہ مرغی کے گوشت کو کبھی بھی فریج کے سب سے اوپر والے حصے میں نہیں رکھنا چاہیے۔ اس گوشت میں سے رسنے والا مائع دیگر اشیاءتک پہنچ کر ان میں بیکٹیریا منتقل کرسکتاہے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ مرغی کے گوشت کوسب سے نیچے والے حصے میں رکھیں تا کہ یہ دیگر اشیاءکو متاثر نا کر سکے۔

مینی ساچر مزید کہتی ہیں کہ مرغی کے گوشت کو گھر میں صاف کرنے کی بجائے صاف شدہ گوشت لائیں تو بہتر ہے، یعنی آپ اسے دھوئے بغیر پکا سکیں ۔ اگر اسے دھونا ضروری ہو تو احتیاط کریں کہ قریب کوئی کھانے کی چیز نا پڑی ہو۔ اسے دھوتے ہوئے پانی کے چھینٹے ادھر اُدھر پڑی اشیاءپر نا پڑنے دیں کیونکہ گوشت میں موجود بیکٹیریا ان اشیاءمیں منتقل ہو کر ہمارے لئے بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.