مسافروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز سے ڈی پورٹ ہونے والے شخص کو بچالیا، لیکن جب پتہ چلا وہ کون تھا تو پیروں تلے زمین نکل گئی

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پولیس ایک ایسے شخص کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے جہاز پر سوار کرانے لے آئی کہ باقی مسافر سراپا احتجاج بن گئے اور اس شخص کو جہاز سے نیچے اتروا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا تعلق صومالیہ سے تھا جسے برطانوی محکمہ داخلہ نے ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس اسے ڈی پورٹ کرنے کے لیے ترکش ایئرلائنز کی ایک پرواز میں سوار کرانے لائی تو جہاز میں موجود دیگر افراد نے شدید مزاحمت کی جس پر پولیس اس شخص کو جہاز سے اتارنے پر مجبور ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ شخص مجرمانہ ریکارڈ کا حامل شخص ہے اور صومالیہ میں کئی سنگین جرائم میں مطلوب ہے جس پر اسے واپس صومالیہ بھیجا جا رہا تھا۔ اس پرواز نے لندن سے ترکی اور پھر وہاں سے صومالیہ جانا تھا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اس شخص کو جہاز میں لایا گیا تو وہ زور

زور سے چیخ و پکار کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ ”مجھے میرے خاندان سے الگ کیا جا رہا ہے اور صومالیہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔اس پر کئی مسافر اس شخص کی مدد کو آ گئے اور پولیس اور محکمہ داخلہ کے اہلکاروں سے تکرار شروع کر دی کہ اسے جہاز سے نیچے اتارا جائے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کے اہلکار اس شخص ترکش ایئرلائنز کی اس پرواز سے تو اتار کر لے گئے تاہم اسے کسی اور پرواز کے ذریعے واپس صومالیہ بھیج دیا گیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.