وہ مسلمان بادشاہ جو روزانہ زہر پیا کرتا تھا، یہ کام کیوں کرتا تھا اور اس سے اس کی موت کیوں نہ ہوئی؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

1458ءسے 1511ءتک ریاست گجرات پر محمد بیگدا (محمد شاہ اول)نے حکومت کی ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ریاست پر طویل ترین حکمرانی کرنے والے بادشاہ تھے جنہوں نے 53سال تک حکومت کی۔ اب ان کے متعلق مورخین نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہر کسی کی سٹی گم ہو جائے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مورخین کا کہنا ہے کہ محمد شاہ اول بلا کا بسیار خور تھا

اور روزانہ 35کلوگرام سے زائد کھانا کھاتا تھا، اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ انتہائی خطرناک زہر بھی اس کے روزانہ کے کھانے کا حصہ تھا اور وہ زہر کی ایک مخصوص مقدار پیتا تھا۔

مورخین نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ ایک بار کسی نے محمد شاہ کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد اس نے کچھ مقدار میں روزانہ زہر پینا شروع کر دیا تھا تاکہ اس کا

جسم زہر کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر سکے اور آئندہ کوئی اسے زہر دے کر قتل نہ کر سکے۔ آہستہ آہستہ وہ زہر کی مقدار بڑھاتا چلا گیا اور ایک وقت ایسا آیا کہ وہ جو کپڑے پہنتا تھا اور جوکھانا بچاتا تھا وہ بھی زہریلے ہو جاتے تھے اور خدام ان کپڑوں اور بچے ہوئے کھانے کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے تھے۔وہ ان اشیاءکو کسی چیز سے اٹھا کر باہر لیجاتے اور آگ لگا کر جلا دیتے تھے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.