تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں، نیتن یاہو کے بیٹے کی اشتعال انگیزی

اسرائیلی وزیراعظم کے صاحبزادے ’یائر‘ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان میں کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو اسرائیل سے نکل جانا چاہیے۔

صیہونی وزیراعظم کے بڑے بیٹے ’یائر‘ شر انگیزی سے باز نہ آئے اور ایک بار مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک تمام مسلمان یہاں سے چلے نہ جائیں۔

فیس بک پر ’یائر‘ نے پوسٹ میں لوگوں سے رائے دینے کے لیے لکھا کہ ’یہاں اس وقت تک کبھی بھی امن نہیں ہوسکتا‘ جب تک کہ تمام یہودی اسرائیل سے نہ نکل جائیں یا پھر جب تک تمام مسلمان اسرائیل چھوڑ نہ دیں۔

یائر نے کہا ہے کہ وہ دوسرے آپشن کا انتخاب کررہے ہیں کہ جب تک مسلمان چلے نہ جائیں اس وقت تک اسرائیل میں امن نہیں ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کی اس اشتعال انگیزی پر سخت ردعمل سامنے آیا بعد ازاں مذکورہ پوسٹ فیس بک سے غائب ہوگئی اور اس پر ’غیر دستیاب‘ لکھا ہوا آرہا ہے۔

یائر نے یہ بھی لکھا کہ آئس لینڈ اور جاپان میں دہشت گردی کے واقعات کیوں نہیں ہوتے؟ کیونکہ وہاں مسلمانوں کی آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یائر نے مسلمانوں سے نفرت کا کھلم کھلا اظہار کیا ہوا، اس سے پہلے بھی وہ نہ صرف عوامی سطح پر مسلمانوں کے خلاف سخت زبان استعمال کرچکے ہیں بلکہ ترکی کے جھنڈے کی توہین بھی کرچکے ہیں۔

Fb Post 1544976644
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.