نوازشریف بھارت کاترجمان ،اس پرغداری کامقدمہ چلایاجائے ،سابق وزیراعظم کے خلاف سابق آرمی چیف بھی میدان میں آگئے
آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر سید پرویز مشرف نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کیخلاف ملک سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے، نواز شریف بھارت کے ترجمان بن چکے ہیں، نواز شریف نے ملک سے غداری کا ارتکاب کیا ، وہ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، ممبئی حملوں میں پاکستان نہ تو ملوث تھا
اور نہ ہی میں ایسی بات کرنے بارے سوچ سکتا ہوں۔پیر کو اپنے ایک بیان میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرا حوالہ دے کر خواہ مخواہ ساتھ گھسیٹنے کی
مذموم کوشش کی ہے،اس ضمن میں نوازشریف کی طرف سے میرا نام لینا انتہائی مضحکہ خیز بات ہے،ساری زندگی ملک کی خدمت کی ہے، آج بھی ملک سے باہر رہتے ہوئے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کا دفاع کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھارت کے ترجمان بن چکے ہیں۔انہوں نے ملک سے غداری کا ارتکاب کیا ہے، وہ
ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، ملک سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان نہ تو ملوث تھا اور نہ ہی میں ایسی بات کرنے بارے سوچ سکتا ہوں۔