” یہ بھارت نے سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ پاکستان پرحملہ کیا ہے“پاکستانی دانشور مشرف زیدی نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی

بھارت کے طیارے پاکستان میں گھس آئے اور جوابی کارروائی پر واپس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن اب معروف صحافی اور دانشور مشرف زیدی نے کہاہے کہ بالاکوٹ آزاد کشمیر میں نہیں ہے ۔

ٹوئٹرپر مشرف زیدی نے لکھا کہ ”اگر بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے بالاکوٹ میں پے لوڈ گرایا ، انہوں نے ایل او سی کراس کی اور پھر پورا آزاد کشمیر عبور کرکے خیبرپختونخوا میں پہنچے۔انڈیا نے ایل او سی کراس نہیں کیا بلکہ پاکستان پر حملہ کیا“۔

اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں مشرف زیدی نے لکھاکہ ” ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بالاکوٹ کے ذکر پر ہونیوالی بحث پر انہی کی طرف سے وضاحت کرکے معاملہ واضح ہوناچاہیے ، لیکن اگرآپ نقشے پر نظردورائیں تو ایک بالاکوٹ پونچھ سیکٹر میں بھی ہے جبکہ دوسرا مظفرآباد کے قریب ہے ۔ ممکن ہے کہ وہاں سے کوئی بہتر وضاحت ملے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.