ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،مسلم لیگ ن نے ایک اور حلقے سے کامیابی حاصل کرلی ،کامیاب امید وار کون ہے ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ ن نے ایک اور حلقے میں کامیابی حاصل کر لی ۔پیر محل سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 123 کی دوبارہ گنتی کا رزلٹ جاری کر دیا گیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار سید قطب علی شاہ کامیاب، پی ٹی آئی کی سونیا علی دوسرے نمبر پر رہیں۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پی پی 123 پیر محل میں دوبارہ گنتی کا رزلٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوبارہ گنتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی امیدوار سونیا علی رضا کی جیت ہار میں بدل گی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سید قطب علی شاہ دوبارہ گنتی میں 17 ووٹوں سے کامیاب

ہو گئے، پہلے تحریکِ انصاف کی امیدوار 70 ووٹوں سے کامیابی ہوئی تھیں۔ریٹرننگ افسر شہوار امین واہگہ کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سید قطب علی شاہ 53122 حاصل کر کے فاتح جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی امیدوار سیدہ سونیا علی رضا شاہ 53105 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہیں

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.