\مظفر گڑھ میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد قتل، لاشوں کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
مظفر گڑھ کی بستی لاشاری میں غیرت کے نام پر قتل کیے گئے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے موٹرسائیکل ریڑھے پر رسیوں سے باندھ کر ہسپتال منتقل کی گئی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمبولینس مریضوں کے لیے ہے لاش لانے کے لیے نہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق مظفر گڑھ کی بستی لاشاری میں غیرت کے نام پر خاتون اور صادق نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش تو پولیس موبائل میں رکھ کر دیہی مرکز صحت سیت پور پہنچادی لیکن مقتول شخص کی لاش موٹرسائیکل ریڑھے پر رسیوں سے جکڑ کر لائی گئی۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے احترام سے ہسپتال منتقل کرنا پولیس کا کام تھا، ہسپتال کی ایمبولینس ایمرجنسی کی صورت میں صرف مریضوں کیلئے ہے۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اکثر پولیس موبائل میں ہی لے جایاجاتا ہے۔خاتون کی لاش تھی اس لیے اسے پولیس موبائل میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ کوئی اور انتظام نہ ہونے پر مقتول شخص کی لاش موٹر سائیکل ریڑھے پر منتقل کرنا پڑی۔