”ن لیگ دھاندلی کی وجہ سے نہیں جہالت کی وجہ سے ہاری کیونکہ۔۔۔“ بیلٹ پیپر کی ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، ووٹرز مہر لگانے کے بعد کیا کرتے رہے؟ دیکھ کر آپ کو بے حد افسوس ہو گا

پاکستان تحریک انصاف کے این اے 38 سے کامیاب ہونے والے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان جیسے چاہیں نتائج کی جانچ پڑتال کیلئے تیار ہیں اور اگر دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہناتھا کہ فضل الرحمان کی مقبولیت کا سارا بخار اتار دیں گے ، وہ جانتے ہیں کہ اب شکست کا مارجن دگنا ہوگا ، فضل الرحمان کبھی دوبارہ انتخاب میں اترنے کی حماقت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی بے حسی کی

سیاست دفن کرنے کا پختہ عزم ہے تاہم اگر دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق ہے تووہ بھی پورا کریں گے اور مولانا کی مرضی کے انتظامات کر کے بھی الیکشن کیلئے تیار ہیں ۔

News 1532712472 2091
واضح رہے کہ این اے 38 میں علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو 34ہزار 779 ووٹو ںکی لیڈ سے شکست دی ہے ، علی امین نے 80 ہزار 236 اور مولانا فضل الرحمان نے 45 ہزار 457 حاصل کیے تھے جبکہ این اے 39 سے بھی مولانا فضل الرحمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پی ٹی آئی امیدوار نے کامیابی سمیٹی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.