ن لیگ کو اب تک کی سب سے بڑی کامیابی – جیل سے بڑا رہنما رہا ہو گیا
لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی سکینڈل میں گرفتار سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ قمر السلام سمیت 6 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیکورٹ میں صاف پانی سکینڈل میں گرفتار سابق رکن اسمبلی راجہ قمر السلام سمیت 6 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے راجہ قمر السلام اوروسیم اجمل سمیت 6 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔