گنداہے پر دھندہ ہے یہ۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کا وہ کون سا ’ ارب پتی ‘ رہنماء ہے جو چند سال پہلے سائیکل پر صابن فروخت کرتا تھا؟ تفصیلات جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

اربوں روپے کمانے والے ن لیگی رہنما اقبال سراج سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آ گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ارب پتی رہنما سراج اقبال کچھ سال پہلے اپنے والد کا بنایا ہوا دیسی صابن سائیکل پر فروخت کیا کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف دو روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما سراج اقبال کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے تھے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقبال سراج کو خفیہ اداروں کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں تاہم اقبال

سراج نے بعد میں خود ہی نواز شریف کے بیان کی تردید کر دی۔قومی اخبار کی رپورٹ میں اقبال سراج سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ اربوں روپے کمانے والا اقبال سراج چند ماہ قبل سائیکل پر صابن بیچتا تھا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ملتان کے بد نام زمانہ جعلی کھاد ڈیلر کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے تھے۔اور انہوں نے اس جعلی کھاد ڈیلر اقبال سراج جوکہ پی پی 219 سے مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر

بھی ہیں۔ان کے گودام پر جعلی کھاد کی ترسیل کی اطلاع پر محکمہ زراعت کے عملے کی طرف سے مارے جانے والے چھاپے کو حساس اداروں کی کاروائی قرار دے دیا۔۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے صوبائی امیدوار کو
حساس ادارے کے دفتر بلایا گیا۔اور تھپر مارے گئے۔جب کہ حقائق اس کے بر عکس ہیں۔ذرائع کے مطابق چند سال قبل سائیکل پر دیہاتوں میں اپنے والد کا بنایا ہوا

دیسی صابن فروخت کرتے تھے۔مگر آج اربوں کا کھاد کا کاروبار کر رہے ہیں۔اور پلاسٹک کی جعلی کھاد تیار کر کے پلانٹ تیار کر رہے ہیں۔جعلسازی کی شکایت پر پڑنے والے اس چھاہے کو نواز شریف نے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔تاہم قبال سراج نے بعد میں خود ہی نواز شریف کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس چھاپے سے خفیہ اداروں کا تعلق نہیں ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.