مسلم لیگ (ن)کے تین وفاقی وزرا مستعفی ہو گئے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے چئیرمین سینیٹ کے حوالے سے بیان پر خود مسلم لیگ (ن)میں اختلافات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تین حکومتی وزرا نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔ قومی روزنامہ خبریں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چئیرمین سینیٹ کے حوالے سے جو بیان دیا تھا اس پر دلبرداشتہ ہوکر بلوچستا ن میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے تین وزرا
نے اپنے استعفے پیش کردیے ۔ ایک صحافی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مستعفی ہونے والے وزرا میں وزیر مملکت جام کمال ، وزیر مملکت دوستین خان ڈومکی اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تینوں وزرا آنے والے چند دنوں میں نہ صرف وزراتوں سے بلکہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنے استعفے پیش کردیں گے ۔ واضح رہے کہ وزیر
اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چئیرمین سینیٹ پیسے کے ووٹوں سے منتخب ہو ئے ہیں۔