ن لیگ کے کون کونسے ارکان اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ؟ نام سامنے آ گئے ، تہلکہ برپا ہو گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ن لیگ کی مزید وکٹیں گرانے کیلئے تیار ہیں جس کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بہاولنگرسے ن لیگ کے طاہربشیرچیمہ اور ملتان سے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم ن لیگ چھوڑنے کی تیاری مکمل کر چلے ہیں جبکہ رحیم یار خان سے خسرو بختیار کے پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور گوجرانوالہ سے رانا عمر نذیر نے بھی ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور ان کے بھی اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت مکمل ہو گئی ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ یہ تمام اراکین ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔
واضح رہے کہ فیصل آباد کے حلقہ این اے81 سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ نے بھی کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہوں نے قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.