ایک عرصے بعد ن لیگ کو سیاسی میدان میں بڑی کامیابی مل گئی، ایسی شخصیت اپوزیشن جماعت میں شامل ہوگئی کہ۔۔۔

نواب احمد خان تالپورنے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم فی الحال حکومت کے خلاف کسی تحریک کے موڈ میں نہیں، ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کے بوجھ تلے آ کر انجام کو پہنچے۔ حکومت کے پاس معیشت چلانے کے لیے پانی سے گاڑی چلانے کے فارمولے ہیں۔ اناڑی اور ناتجربہ کار حکومت کی بنیاد کھوکھلی ہے ، 200 ارب ڈالر واپس آنے تھے ، مگر ابھی تک 2 ڈالر واپس نہیں لا سکے۔ ملک میں امن امریکا سے ڈالر لے کر قائم نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف کسی مصلحت کے تحت خاموش رہے۔ سعد رفیق کا پارلیمانی کردار روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ موجودہ حکومت جھوٹ کے سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نواب احمد خان تالپور کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ سابق گورنرسندھ محمد زبیر، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سلیم ضیاء، شاہ محمد شاہ اور دیگرلیگی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پرنواب احمد خان تالپور نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو پیش کش کی ہے کہ احتساب کا ایسا نظام بنائیں جو انتقامی کارروائیوں سے بالاتر اور شفاف ترین ہو۔ نیب کا صحیح قانون قومی اتفاق رائے سے ہی بن سکتاہے۔

پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کوئی قانون سازی تنہا نہیں کر سکتے تھے ، کیوں کہ (ن) لیگ کے پاس سینیٹ میں قانون پاس کرنے کی مطلوبہ تعداد نہیں تھی۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ بھرپور کوشش کی کہ نئے قانون پر اتفاق پیدا کریں لیکن وہ نہیں ہو سکا۔ اب اپوزیشن کے ساتھ نیب قانون پر بات ہو رہی ہے ، جس سے شفاف احتساب کا نظام بنے گا، احتساب کے عمل کو سیاسی اور انتقامی بنایا جائے تو یہ اس عمل کے ساتھ بھی زیادتی ہو گی۔ ہم نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو پیش کش کی ہے کہ اگر احتساب کے لیے واقعی سنجیدہ ہیں تو مل کر ایسا نظام بنائیں جو انتقامی کارروائیوں سے بالاتر اور شفاف ترین ہو۔

انہوں نے کہا کہ اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے ، ملک کی معاشی ترقی اور قیام امن میں مسلم لیگ کے کردار کونظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چار سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جو ایک قومی تاریخی ریکارڈ ہے ، ہم نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرائی، دہشت گردی اور بھتہ خوری سے کراچی اور ملک کو نجات دلائی۔ موجودہ حکومت جھوٹ کے سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ (ن) لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ (ن) لیگ کے لیے سی پیک گناہ بن گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.