سب سے بڑی بریکنگ نیوز حلقہ این اے131سے مسلم لیگ (ن)کے کاغذات نامزدگی واپس عمران خان کی جیت یقینی

لاہور کے حلقہ این اے 131کا شمار قومی اسمبلی کے ان حلقوں میں ہوتا ہے جن پر سب کروڑوں پاکستانیوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔ کیونکہ یہاں پر خواجہ سعد رفیق اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن آمنے سامنے ہیں ۔ اس اعتبار سے واقعی یہاں پرمقابلہ بہت ہی بڑے لیول کا ہو گا ۔ تاہم مسلم لیگ (ن) کےلیے اپنے گڑھ لاہور کے اس حلقے میں اس وقت ایک سیٹ بیک ہو گیا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ہمایوں اختر خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ

باد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہمایوں اختر خان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میںانہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ انہوں نے این اے 131 سے الیکشن لڑنے کا ارادہ

ترک کر دیاہے اور وہ اپنے کاغذت نامزدگی واپس لیتے ہیں ۔ اس اعلان کے بعد اب این اے 131 میں عمرا ن خان کو بڑی حمایت حاصل ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ ہمایوں اختر خان نے حال ہی میں تحریک انصا ف میں شمولیت کااعلان کیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.