این اے 60 میں الیکشن کے التوا کا معاملہ، شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے این اے 60 راولپنڈی کا انتخاب الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا۔
شیخ رشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کے مخالف امیدوار حنیف عباسی کو انسداد منشیات کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ حنیف عباسی کو سزا ہونے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 میں الیکشن
ملتوی کردیا گیا ہے، امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بھگتیں؟ ۔ شیخ رشید نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر ووٹنگ کا حکم دے