” مجھے پیغام آگیا تھا کہ۔۔۔“ نااہلی کے بعد فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی جس کی شاید عمران خان کو بھی توقع نہ ہوگی
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں پیغام دیا گیا تھا کہ وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف بولنا بند کردیں ورنہ آپ کا الیکشن متاثر ہوسکتا ہے۔
اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد فواد چوہدری نے ایک ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو فیصلہ آیا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا، مجھے پیغام آیا کہ افتخار چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرنا بند کردو ورنہ تمہارا الیکشن متاثر ہوگا، دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، میرے لیڈر عمران خان کے خلاف کوئی بھی غلط بات کرے گا تو اس کو میری طرف سے جواب ضرور آئے گا، افتخار چوہدری اور اس کی باقیات کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف فیصلے کا مقصد ان کی انتخابی مہم کو متاثر کرنا ہے اور وہ اس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل اور پاکستان بار کونسل سے رجوع کررہے ہیں جو ان کا قانونی حق ہے، یہ فیصلہ اگلے 2 تین دن میں واپس ہوجائے گا کیونکہ اس کی بنیاد ہی نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے جج کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں ۔ انہیں کس طرح یہاں تعینات کیا گیا یہ سب سامنے آئے گا۔
“پیغام آیا کہ افتخار چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرنا بند کردو ورنہ تمہارا الیکشن متاثر ہوگا، دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں, میرے لیڈر عمران خان کے خلاف کوئی بھی غلط بات کرے گا تو اسکو میری طرف سے جواب ضرور آئے گا . ویڈیو دیکھئے