این اے 91 کے 20 پولنگ سٹیشنز میں ٹمپرنگ ثابت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے این اے 91کے 20 پولنگ سٹیشنز میں میں ٹمپرنگ ثابت ہونے کے بعد 20 پولنگ سٹیشنز میں 2 فروری کو دوربارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا ہے اور ڈائریکٹرپولیٹیکل فنانس علیم شہاب ڈی آراومقررکر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق این اے 91 میں ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی نے تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو شکست دے کر میدان مار لیا تھا تاہم جیت کا مارجن کم ہونے کے باعث کامیاب ہونے والے ن لیگی رہنما ذولفقار بھٹی نے الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ۔
جس کے بعد 20 پولنگ سٹیشنوں کے تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ہونے اور پانچ پولنگ سٹیشنز کے تھیلے غائب ہونے کا انکشا ف ہوا جس پر ڈائریکٹر الیکشن کمیشن پنجاب کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم نے سرگودھا پہنچ کر مفصل تحقیقات کے ساتھ درجنوں ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ سرگودھا کے حلقہ این اے 91 کے کل 20 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کا ہونا ثابت ہوگیا ہے۔ حلقہ این اے 91 کے کل 20 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ ٹیمپر کیے گئے ہیں۔اس لیے الیکشن کمیشن نے ان 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔