نیب نے جاوید چوہدری کے کالموں کی سختی سے تردید کر دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے روز نامہ ایکسپریس میں مورخہ 16 مئی اور 17 مئی کو “چیئرمین نیب سے ملاقات” کے عنوان سے شائع ہو نے والے جاوید چوہدری کے کالموں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالم نگار نے حقائق کو درست انداز مین پیش نہیں کیا بلکہ بعض افراد اور مقدمات کے حوالے سے غلط نتائج بھی اخذ کئے ہیں۔ مقمات کا فیصلہ کرنا عدالت مجاز کا اختیار ہے۔

نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے صرف یہ کہا تھا کہ ہر تیار کردہ ریفرنس آئین اور قانون کے مطابق بلا تخصیص معزز عدالت مجاز کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہے۔ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

Press Release
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.