نیب حراست میں موجود شہباز شریف کے حوالے سے تشویشناک خبر آ گئی

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں نیب کی جانب سے حراست میں لیے گئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب حراست کے دوران شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر ان کا طبی معائنہ کیا۔ نیب کی جانب سے مقرر کی گئی میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جس میں انکشاف ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر زیادہ اور معدے میں سوزش ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست شہباز شریف پرہیزی کھانا کھا رہے ہیں۔ کل کھچڑی انہوں نے اور دہی کھایا جبکہ وہ ناشتے میں سینڈوچ، رات کے کھانے میں دال، سبزی اور چاول کھاتے ہیں اور دوپہر میں فروٹ کھاتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.