”نیب کے واش رومز میں یہ ایک چیز بھی نہیں ہے“ خواجہ سعد رفیق نے کمرہ عدالت میں اپنے وکیل سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کمرہ عدالت میں اپنے وکیل کیساتھ گفتگو کے دوران شکوہ کیا کہ نیب کے واش رومز میں چٹخنی بھی نہیں ہے جبکہ میرا گھر کا کھانا بھی بند کر دیا گیا ہے اور آج صبح سے ناشتہ بھی نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پہنچا دیا ہے جہاں کچھ دیر بعد سماعت شروع ہو گی۔ سماعت کے آغاز سے قبل خواجہ سعد رفیق نے کمرہ عدالت میں اپنے وکیل سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہزاروں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور عدالت میں لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا گھر کا کھانا بند کر دیا گیا ہے اور آج صبح سے ناشتہ بھی کیا جبکہ نیب کے واش روم کے اندر چٹخنی بھی نہیں ہے البتہ کیمرے اتار دئیے گئے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.