نیب نے خواجہ سعد رفیق کیخلاف ایسا کیس کھولنے کا فیصلہ کر لیا کہ سن کر ان کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی
خواجہ برادان اس وقت نیب کی تحویل میں ہیں جہاں ان کیخلاف مختلف کیسز میں تحقیقات جاری ہیں تاہم اب ان کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ نیب نے مزید کیسز میں تحقیقات کا آغاز کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے خواجہ سعدرفیق کیخلاف ٹرینوں کے انجن مہنگے داموں خریدنے کے الزامات پر تحقیقات شروع کر نے کا فیصلہ کر لیاہے ، سعد رفیق پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹرینوں کے انجن 40 کروڑ روپے میں خریدے جبکہ وہی انجن بھارت نے 25 کروڑ روپے میں حاصل کیے ۔ اس کے علاوہ ان کے بھائی سلمان رفیق کیخلاف بھی نیب نے مزید کیسز میں تحقیقات کا فیصلہ کر لیاہے ۔ سلمان رفیق پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دورے حکومت میں بطور صوبائی وزیر صحت مہنگی ادویات اور مشینیں خریدیں ۔یاد رہے کہ نیب نے خواجہ سعدرفیق کو پیراگون سکینڈل سے متعلق کیس میں حراست میں لیا ہے