”نیب صرف اور صرف ن لیگ کو توڑنے کے لیے بنائی گئی ،ہم سے غلطی ہوئی کہ ۔۔۔“وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام کسی گواہ نے نہیں لیا، نیب صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو توڑنے کیلئے بنائی گئی تھی، ہم سے غلطی ہوئی، نیب کا کالا قانون ختم کرنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی ڈیل کی نہ کریں گے، ایک ملک کے سابق وزیراعظم پر براہ راست الزام لگایا گیا اور ساری خرابی براہ راست الزام لگانے سے شروع ہوئی۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا، الیکشن 2018 کے انعقاد کیلئے 28جولائی آخری تاریخ ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات میں مختلف تشبیہات دی جاتی ہیں، اشاروں کی سیاست ہم نے پیچھے چھوڑ دی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’نوازشریف کی بات کو بھارت نے اپنے مقاصد کیلئے توڑا مروڑا، نوازشریف نے یہ بات نہیں کہی کہ یہاں سے لوگ ممبئی بھیجے گئے، نواز شریف فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں، نواز شریف کے بیانیے کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.