نیب نے مجھے اس شخص کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی پیشکش کی— شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی شدید پریشان

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تفتیش کے دوران نیب والے مجھے کہنے لگے کہ کیا آپ خواجہ آصف کے خلاف گواہی دیں گے؟ میں نے انہیں کہا کہ آپ نے مجھے تفتیش کیلئے بلایا ہے یا وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے بلایا ہے، اپنی زبان پر قابو رکھیں، کیا آپ نے مجھے لوگوں کے خلاف گواہی کیلئے بلایا ہے یا آپ نے جس کیس میں مجھے ذلیل کیا ہے اس میں تفتیش کیلئے بلایا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے تفتیشی کے اس رویے کی نیب ڈائریکٹر کو بھی شکایت کی اور وہ یہاں اسمبلی میں بھی یہ بات ریکارڈ پر لارہے ہیں کہ نیب کس طریقے سے لوگوں کو ذلیل کرتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیب والے جس افسر کو گرفتار کرتے ہیں اسے کہتے ہیں کہ آپ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جاﺅ تو آپ کو چیف سیکرٹری بنوادیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.