میٹرک کی نابالغ لڑکی کو سگے باپ کی ہوس نے ’’ماں ‘‘ بنا ڈالا ، ایسا شرمناک واقعہ منظر عام پر آ گیا کہ ہر زی روح کانپ جائے گا

بھارتی معاشرے کی ابتری اور ٹوٹ پھوٹ کی شرمناک کہانیاں ہر دوسرے روز منظر عام پر آتی ہیں لیکن پستی میں گرنے کے باوجود بھارتی فلم انڈسٹری فحاشی و عریانی کی روک تھام کی بجائے مزید ’’برہنہ ‘‘ ہو کر بے شرمی اور بے حیائی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ، اب معروف بھارتی ریاست جھاڑ

کھنڈ کے ضلع جمشید پور سے انتہائی شرمناک خبر آئی ہے جہاں ایک درندہ صفت باپ کو پولیس نے حراست میں لیا ہے،جو میٹرک میں پڑھنے والی اپنی سگی نا بالغ بیٹی کو چار سال سے عصمت دری کا نشانہ بنا رہا تھا ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع جمشید پور میں پولیس نے ایک شیطان صفت باپ کو گرفتار کیا ہے ،درندہ صفت باپ میٹرک میں پڑھنے والی اپنی سگی بیٹی کے ساتھ مسلسل تین سال سے ’’منہ کالا‘‘ کر رہا تھا ، باپ کے ہاتھوں جنسی درندگی کا شکار ہونے والی متاثرہ لڑکی دو روز قبل گھر سے بھاگ گئی اور بنگال کے چائلڈ ہوم میں پناہ لی اور وہاں انتظامیہ کو اپنے ساتھ رونگھٹے کھڑے کر دینا والا شرمسار واقعہ دھاڑیں مار کر سنایا ،لڑکی کا جب

میڈیکل چیک اَپ کیا گیا تو ہولناک انکشاف ہوا کہنابالغ لڑکی حمل سے ہے جس پر چائلڈ ہوم کی انتظامیہ نے فوری طور پر بنگال پولیس کو کیس سے مطلع کیا اور درندہ صفت باپ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد جمشید پور میں کارروائی کرتے ہوئے شیطان صفت باپ کو گرفتار کر کے بنگال روانہ ہو گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ معصوم بچی کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے باپ کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.