’’اپنے لیے یہ دعا ہرگزمت کریں‘‘ نبی کریم ﷺ نے اپنی اُمت کو کس دعا کا نہ کرنے کا حکم دیا،ایسی تحریر جو آپ کو بھی پڑھنی چاہیئے

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک صحابی بستر علالت پر دراز تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بیمار پرسی کے لئے تشریف لے گئے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر کرم ہے وہ بیمار اس طرح ہو گیا جیسے اس نے ابھی رحم مادر سے جنم لیا ہو۔ اس نے عرض کیا کہ مبارک ہے وہ بیماری جس کی وجہ سے آپ میرے در پر تشریف لائے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بیمار صحابی سے دریافت فرمایا کہ کیا تم نے کوئی ایسی دعا کی تھی جو تمہارے لئے و بال جان بن چکی ہے۔

اس نے عرض کیا کہ میں اپنے گناہوں سے اس قدر خائف تھا کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کہ کہ یا اللہ مجھے آخرت میں کوئی تکلیف نہ دینا۔ مجھے جو بھی تکلیف آپ کو دینی ہے اسی دنیا میں دے دینا۔ لہذا اس بیماری نے مجھے بہت تکلیف دی ہے اور میں بے بس ہو گیا ہوں۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف نہ لاتے تو نہ جانے میرا

کیا حال ہوتا ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسی دعا کبھی نہ کرنا۔ ایک چیونٹی کی کیا مجال کہ وہ یہ کہے کہ یا اللہ مجھ پر پہاڑ لا د دے۔ اس صحابی نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں توبہ کرتا ہوں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.