ڈیم فنڈ میں نعیم بخاری نے 40 لاکھ روپے جمع کرائے ، اعتزازاحسن نے کتنی رقم عطیہ کردی؟ چیف جسٹس نے بھری عدالت میں اعلان کردیا
سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کیلئے شاہین ایئرلائنزکے زائدکرایوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اعتزازاحسن نے ڈیم فنڈمیں 20 لاکھ روپے جمع کرائے تھے،نعیم بخاری نے بھی 40 لاکھ روپے ڈیم فنڈمیں جمع کرائے۔
اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے پیسوں کے بارے کسی کوبتانے کی کیاضرورت ہے؟،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اعتزازصاحب آپ عام آدمی نہیں،دانشورہیں،آپ ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں،اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے پاس آپ کی باتوں کاجواب دینے کیلئے الفاظ نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ زیرالتوامقدمات جلدنمٹانے ہیں،خواجہ حارث بھی آج اس کیس میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے کہا کہ تمام فریقین آئندہ سماعت پرگلگت بلتستان آرڈر 2018 کیلئے تجاویزدیں،عدالت نے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔