” تحریک انصاف میں یہ شخص ٹکٹوں کا فیصلہ کر رہا ہے جو غلط ہے “ پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری پھٹ پڑے، ایسا انکشاف کردیا کہ تحریک انصاف اور عمران خان دونوں کو ہلا کر رکھ دیا
تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں ایک سائیڈ پر ہوجانا چاہیے۔ خیال رہے کہ نعیم بخاری پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل تھے اس کے علاوہ عمران خان نااہلی کیس میں بھی نعیم بخاری نے ہی چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کی اور انہیں سپریم کورٹ سے صادق اور امین قرار دلوایا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری نے کہا کہ جہانگیر ترین نا اہل ہوچکے ہیں اس لیے انہیں ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، اگر آپ کو سپریم کورٹ نے نااہل کردیا ہے تو اس کے بعد آپ کا کوئی کام باقی نہیں رہ گیا، آپ ایک سائیڈ پر بیٹھ جائیں۔
نعیم بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ 50 اچھے لوگ ہوں تو وہ ملک بدل دیں گے لیکن انہیں پارٹی میں 50 اہل لوگ نظر نہیں آتے۔ اس وقت پارٹی میں الیکٹ ایبلز جمع ہیں جو کھوٹے سکے ہیں ، یہ نہیں چل سکتے۔
نعیم بخاری نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ نئی نسل کو ٹکٹ کیوں نہیں دیتے، کہاں ہیں پنجاب کے مراد سعید؟۔ ان کے اس سوال پر عمران خان نے کہا کہ ان کی خواہش تو یہی ہے لیکن انہیں بتایا جاتا ہے کہ ہمارے دیہات میں مراد سعید کم پائے جاتے ہیں۔