”لعنت تیری ایسی صحافت پر جو تجھے ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری صحافی مطیع اللہ جان پر بھڑک اٹھے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری سوشل میڈ یا پر صحافی مطیع اللہ جان پر بھڑک اٹھے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مطیع اللہ جان نے ایک خبر شیئر کی جس کے مطابق ایک سمگلر 13افراد کو یونان لے جانے کا جھانسہ دے کر دریا ئے چناب کے کنارے چھوڑ گیا ۔اس خبر کے ساتھ مطیع اللہ جان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ”لو وہ سامنے ندی پار نیا پاکستان ہے ،چلو جلد صبح سے پہلے وہاں پہنچ جاﺅ ۔۔۔“اس دوران مطیع اللہ جان نے لفظ پاکستان غلط طریقے سے لکھا تو نعیم بخاری غصے میں آگئے ۔
انہوں نے کہا کہ جس بندے کو لفظ پاکستان لکھنا نہیں آتا وہ بھی اپنے آپ کو ایک بہت بڑا صحافی اور تجزیہ نگار سمجھتا ہے،لعنت تیری ایسی صحافت پر جو تجھے صحیح سے پاکستان لکھنا نہ سکھا سکی ۔
نعیم بخاری کے اس ٹوئٹ پر مطیع اللہ جان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے فین کلب کے پیچھے چھپنے والا سینئر وکیل اوراس کی زبان ۔